نئی دہلی ، 20 جولائی (یواین آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس کوویڈ19 کے ٹیسٹ کرنے والی لیبز کی تعداد 1،268 ہوگئی ہے , وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ٹیسٹ کرنے والی لیبوں کی فہرست میں مزید چھ لیبز شامل کی گئیں ہیں۔ ان میں سے سرکاری لیبوں کی تعداد 885 ہے اور نجی لیبوں کی تعداد 368 ہے۔
اس وقت ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب 650 ہے (سرکاری: 398 ، نجی: 252) جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 513 (سرکاری: 455 ، نجی: 58) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب 105 (سرکاری: 37 ، نجی:
68) ہیں۔ ان 1،268 لیبز نے 19 جولائی کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے 2،56،039 کے سواب کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 1،40،47،908 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 40،425 نئے کیسز کا پتہ چلا ہے ، جس سے فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 3،90،459 ہوگئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 23 جنوری تک ، پنے میں صرف ایک لیب میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی سہولت موجود تھی ، مارچ میں لیبز کی تعداد بڑھ کر 121 ہوگئی تھی اور اب چھ ماہ بعد ملک بھر میں 1،268 لیبوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کرنے کی سہولت موجود ہے۔